حریت قائد آغا حسن کو این آئی اے کا نوٹس

 
 سرینگر //قومی تحقیقاتی ایجنسی نے انجمن شرعی شعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن  کے نام نوٹس جاری کی ہے جس میں موصوف کو آج جے آ ئی سی ہمہامہ میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انجمن شرعی شعیان نے آج بڈگام بندکی کال دی ہے۔واضح ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ستمبر 2017میں آغا حسن کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔موصوف کو آ ج یعنی جمعہ کو جے آ ئی سی ہمہامہ میں صبح دس بجے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ آغا حسن کا تعلق اس روحانی خانوادہ سے ہے اور اس نوعیت کے دینی پیشوا کے خلاف کسی ایجنسی کی نوٹس نا قابل قبول ہے۔ ترجمان نے NIA نوٹس کے خلاف بطور احتجاج آج 2نومبر قصبہ بڈگام میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ۔