اننت ناگ// سونہ مرگ اور پہلگام میں دو سیاح خوانین حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئیں۔ سونہ مرگ میں 68سالہ خاتون انجی گوش ساکن کولکتہ مغربی بنگال ہوٹل کے کمرے میں بیہوش ہوئیں اور انہیں فوری طور اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ وہ حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی ۔ادھرپہلگام میں حرکت قلب بند ہونے سے مہاراشٹرا کی ایک خاتون سیاح فوت ہوئی۔ بدھ کو 77سالہ رجنی اریس پٹوا زوجہ رمیش پٹوا بیہوش ہوگئی اور اسے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا۔ مذکورہ سیاح کا تعلق گھٹکوپر ممبئی سے تھا۔
حرکت قلب بند ہونے سے
