حرکت قلب بند ہونے سے 23سالہ نوجوان لقمہ اجل

File Photo

عشرت حسین بٹ

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں ایک 23 سالہ نوجوان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔پولیس کے مطابق منڈی تحصیل کے عظم آباد علاقہ سے تعلق رکھنے والامحمد وسیم خان ولد محمد اکرم خان حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی منڈی سے اپنے گھر کوٹ واقعہ عظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک اس کی چھاتی میں درد ہو گیا اور وہ گر کر زخمی ہوگیا۔ بعد ازاںاسےسب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔