حرکتِ قلب بند ہونے سے24سالہ نوجوان لقمہ اجل

 
کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہریل علاقے میں ایک نوجوان دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔
 
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک 24سالہ اشفاق شفیع انجینئرنگ کے طالب علم کی آج صبح ماور قلم آباد کے ہریل گاؤں میں واقع اس کی رہائش گاہ پر حرکت قلب بند ہو گئی۔
 
انہوں نے بتایا کہ نوجوان لڑکے کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
 
نوجوان کی اچانک موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
 
تفصیلات کت مطابق حرختِ قلب بند ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات، خاص طور پر کشمیر بھر کے نوجوانوں میں، لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے۔
 
حال ہی میں ایسے کئی کیسز سامنے آئے ہیں جن میں دل کا دورہ پڑنے سے کئی نوجوانوں کی موت ہو گئی۔