سرینگر // حدمتاکہ کے آر پار سنیچر کو زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی اور اُس کا مرکز ہندو کش علاقہ افغانستان تھاجبکہ گہرائی80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے 5بجکر 34منٹ پر محسوس کئے گئے۔وادی کشمیر کے کپوارہ ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ،شوپیاں ،اننت ناگ ، کولگام، پلوامہ ، بڈگام اور گاندربل کے علاوہ سرینگر اور جموں کے سرحدی علاقوں پونچھ اور راجوری میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ دہلی اور جنوبی بھارت میں بھی اس کی شدت محسوس کی گئی ۔پاکستانی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے اسلام آباد، لاہور اور پشاور ، اوراسلام آباد میں محسوس کئے گئے۔محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی ۔اس سے قبل سنیچر کی صبح 8بجے بھی پاکستان کے کراچی اور اس کے گرد و نواح میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی تھی۔
حد متاکہ کے آر پار زلزلہ کے جھٹکے
