حد متارکہ پر تلاشی کارروائی

مینڈھر//مینڈھر کے متعددسرحدی علاقوں کو فوج اور ایس او جی نے سوموار کے روزاپنے محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی کی ۔ فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے منکوٹ ،ساگرہ و ناڑ منکوٹ میں تلاشی کارروائی کی تاہم اس میں کسی طرح کی کوئی کامیابی نہیں ملی ۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ تلاشی کارروائی مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع ملنے پر شروع کی گئی جس دوران سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی گئی ۔ ساتھ ہی مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے ۔ واضح رہے کہ حد متارکہ پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور فائرنگ اور گولہ باری کاتبادلہ معمول بن گیاہے جس کی وجہ سے اندرونی علاقوں میں بھی خطرہ محسوس کیاجارہاہے ۔