حد متارکہ عبور کرنے والا شخص واپس لوٹا

پونچھ// پاکستانی فوج نے پونچھ میں ایل او سی کراسنگ پوائنٹ کے ذریعے 21 ہفتوں سے لاپتہ شخص کو ہندوستانی فوج کے حوالے کیا۔ پاکستانی فوج نے پیر کو پونچھ کے ایک رہائشی کو چکاں دا باغ پرسیول حکام کی موجودگی میں ہندوستانی ہم منصبوں کے حوالے کیا۔ انہوں نے  بتایا کہ اس شخص کی شناخت سیف دین ولد غلام محمد لون سکنہ گگڑیاں (ڈھنہ) ساوجیاں کے طور پر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ شخص 21 ہفتوں سے لاپتہ تھا جس کی تلاش کی جا رہی تھی۔پیر کے روز چکاں دا باغ میں پاکستانی فوج نے اس کام کیلئے تعینات مجسٹریٹ (نائب تحصیلدار) کی موجودگی میں ہندوستانی ہم منصبوں کے حوالے کیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے راستے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کب داخل ہوا تھا کہا جاتا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر کمزور ہے۔