راجوری// پونچھ سیکٹر میں فوج نے حد متاکہ پار کرنے والے ایک پاکستانی لڑکے کو گرفتار کیا۔پونچھ سیکٹر میں 16سالہ کم عمر لڑکا خیام مقصود ساکن ہرکاڈیا بالا عباس پور دن کے ایک بجے غلطی سے کنٹرول لائن عبور کی جسے فوج نے رکنے کا اشارہ کرنے کے بعد اپنی تحویل میں لیا۔اس ضمن میں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد اسے واپس بھیجا جائیگا۔اس سے قبل پونچھ سیکٹر میں ہی فوج نے3کم عمر لڑکوں کو 20اگست کو واپس بھیجا تھا جو اسی طرح غلطی سے کنٹرول لائن عبور کر کے آئے تھے جبکہ2کم عمر بہنیں20دسمبر کو واپس بھیج دی گئی تھیں۔