حد متارکہ خاموش دھماکہ میں فوجی اہلکار زخمی

پونچھ //پونچھ کے کھڑی کرماڑہ سیکٹر میں فوج کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاہے ۔فوجی اہلکار مائن بلاسٹ ہوجانے سے زخمی ہوا ۔ زخمی اہلکار کی شناخت نائیک اے نلیش کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ادھر سنیچر کوحد متارکہ پرامن رہی اور راجوری پونچھ میں کسی بھی سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ نہیں ہوالیکن لوگوں میں دہشت بدستور برقرار ہے ۔کل رات لگاتارفائرنگ ہوتی رہی جس کی وجہ سے علاقے میں خوف پایاجارہاہے ۔