حد بندی کمیشن کی رپورٹ | عوامی خواہشات کے خلاف: ڈاکٹر فاروق

نیوز ڈیسک
 سرینگر //نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس ریاست کی خصوصی درجہ کی بحالی اور اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی واپسی کے لئے پر امن جدوجہد اور قانونی جنگ لڑرہی ہے ۔ بوٹینگو اننت ناگ اور سیلگام عشمقام میںانہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے اس موقف پر چٹان کی طرح قائم ہے جو اس نے حد بندی کمیشن کے بارے میں اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ نے کمیشن کو سفارشات پیش کیں تھیں،لیکن بد قسمتی سے انہیں نظر انداز کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ میںلوگوں کے تحفظات، آبادی کا تناسب جیسے حقائق پر مبنی سفارشات کو بھی بالکل نظر انداز کیا گیا ہے اور اس رپورٹ سے ریاستی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے اور مایوسی اور بے بسی کے سوا رپورٹ میں عوام کے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔