حدمتارکہ کا وسیع علاقہ، آگ کی لپیٹ میں

مینڈھر// پونچھ کے مینڈھرسب ڈویژن میں حد متارکہ کا وسیع علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے جس سے کئی دھماکے بھی ہورہے ہیں۔عہدیداروں نے بتایا کہ منگل کی صبح 8بج کر50 منٹ پرپاکستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف سے حد متارکہ پرلگی آ گ ایک گھنٹہ میں اس طرف آگئی جس کے بعد یہ مزید پھیل رہی ہے۔حکام نے بتایا،’’بالاکوٹ،مینڈھر اور منکوٹ کے علاقوں میںحد متارکہ پر چار کلومیٹر سے زیادہ علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ آگ مزید پھیل رہی ہے اور اب تک کچھ بارودی سرنگوںکے دھماکے بھی ہوچکے ہیں۔