حج2018: ترال میں عازمین کیلئے تربیتی پروگرام

ترال / رواں سال حج کا فریضہ انجام دینے والے عازمین کیلئے جامع اخلاص ترال نے 2جوالائی کوایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے ۔جامع اخلاص کے چیئرمین ڈاکٹر نثار احمد بٹ کے مطابق ترال اور اونتی پورہ علاقے سے رواں سال سفر محمود پر جانے والے عازمین کیلئے ادارے کی جانب سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام2جون کو ہورہا ہے ۔تربیتی پروگرام اخلاص بلڈنگ ترال پائین کے ہال میں صبح نو بجے سے شروع ہوگا۔عازمین سے کہا گیا ہے کہمزید جانکاری کیلئے 9419079242یا7006981142پر رابطہ قائم کریں۔