سرینگر// حج و اوقاف اورسکولی تعلیم کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کل حج ہاؤس بمنہ کا دورہ کر کے حج2018 کے انتظامات کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری مال شاہد عنایت اللہ، سی ای او، جے کے ایس ایچ سی سید قمر سجاد اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔وزیر موصوف نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ حج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے عازمین کی سہولت کے لئے اضافی بلاک قائم کرنے کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس کو مزید جاذب نظر بنایا جانا چاہئے۔ایگزیکٹو افسر سٹیٹ حج کمیٹی نے وزیر کو نئی حج پالیسی کے مختلف پہلوؤں اور حج کی تیاریوں کے بارے میں وزیر موصوف کو جانکاری دی۔