حج 2022 | پیشگی رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10مئی کردی گئی

یو این آئی
نئی دہلی ////مرکزی حج کمیٹی نے حج 2022کیلئے پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10مئی تک توسیع کردی ہے ۔  مرکزی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین مختار عباس نقوی نے بتایا کہ حج 2022کے منتخب عازمین کے لئے اپنے ضروری دستاویزات، پاسپورٹ اور 81000 روپے کی پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی تھی اب حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر 16 کے مطابق 10مئی 2022تک بڑھادی گئی ہے۔مختار عباس نقوی نے بتایا کہ سبھی عازمین حج اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم جمع کرواکر اس کی رسید مرکزی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس میں اپنے پورے دستاویزات کے ساتھ صبح 10 سے شام چار بجے تک جمع کرسکتے ہیں۔مرکزی حج کمیٹی نے آبادی کے لحاظ سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانصرام علاقوں کو نششتیں بانٹ دی ہیں۔ ان نششتوں پر قرعہ اندازی کا پروسیس بھی مکمل ہوچکا ہے۔