حج 2022؛قرعہ اندازی آئندہ 3روز میں

اشفاق سعید
 

سرینگر//سرینگر سے 31مئی سے عازمین کا پہلا قافلہ جدہ کیلئے روانہ ہوگا اور سرینگر کے انٹرنیشنل ائر پورٹ سے عازمین براہ راست جدہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔  دو سال کے بعد امسال جموں کشمیر میں پانچ ہزار سے زائد خواہشمند افراد سفر محمود پر روانہ ہورہے ہیں۔حج کمیٹی کے چیئر مین عبدالاسلام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 30اپریل سے قبل قرعہ اندازی کی جائیگی۔ادھر ۔ مرکزی حج کمیٹی کو ایک لاکھ سے بھی کم درخواستیںموصول ہوئیںجبکہ سعودی عرب کی جانب سے رواں برس 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی ہے ۔ جموں کشمیر سے بھی پانچ ہزار سے زائد خواہشمند افراد سفر محمود پر روانہ ہوں گے ۔ سعودی عرب نے ہندوستان کو 79 ہزار200 عازمین حج کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔ جبکہ مرکزی حج کمیٹی کو تقریباً 93 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ حج کمیٹی کے حصے میں 56 ہزار 6 سو نششتیں آئی ہیں۔ ان نششتوں کے لئے ایک ہفتے کے اندر قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔دیگر ساڑھے بائیس ہزار ہندوستانی عازمین حج پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کے ذریعے سفر محمودپر رونہ ہوں گے۔مرکزی حج کمیٹی کے نونامزد چیئرمن اے پی عبداللہ کُٹّی نے حج 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 31 مئی سے ہندوستانی عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔  عازمین حج کی آخری پرواز 14 جولائی کو پرواز بھرے گی۔