حج 2018: کرگل کے عازمین کیلئے اطلاع

کرگل// ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو افسر کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کرگل ضلع کے عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹپر اپنے کور نمبر کے تعلق سے بقایا جات رقم کے بارے میں تفصیلات حاصل کریں۔ عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ یہ رقم8 جولائی سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر32175020010 میں جمع کرائیں۔عازمین سے مزید کہا گیا ہے کہ گرین زمرے کے عازمین اپنی اقامتی سہولیات کے بارے میں کنفرمیشن ملنے کے لئے 5 جولائی2018 ء تک انتظار کریں۔