حج کے دوران ہیٹ ویو کشمیر کے 9جموں کا ایک حاجی فوت

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// جموں و کشمیر کے 10 عازمین بشمول سرینگر ضلع کے چھ افراد حج کی ادائیگی کے دوران ہیٹ ویو کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ دس زائرین میں 6 سرینگر،2کولگام اور ایک ایک بارہمولہ اور جموں سے ہے۔سری نگر کے فوت ہونے والے زائرین میں چک لچھمن پورہ کیریوا دامودر کی جنا بیگم ، فیئر بینک کالونی راولپورہ کے منظور احمد رنگریز، فیئر بینک کالونی راولپورہ کی رفعت، چھتہ بل کی طاہرہ اور مجید باغ صنعت نگر کی سارہ بیگم ،کولگام سے آنے والے زائرین میں کھرباری یاری پورہ کی حفیظہ بانو اور منیرہ بانو آف ہمبتن پورہ اوکے کولگام،جبکہ بارہمولہ اور جموں کے زائرین میں بالترتیب بادام باغ سوپور کے بشیر احمد وازہ اور گجر نگر جموں کی عزیزہ بیگم شامل ہیں۔