چندی گڑھ// ہریانہ حکومت نے سنہ 2021 کے دوران ریاست سے حج پر جانے والے حاجیوں کو کورونا ٹیکہ کاری کے دونوں خوراک لینے کی ہدایت دی ہے ۔ ریاستی حج کمیٹی کے ایک ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب حکومت کی وزارت حج نے مطلع کرکے حاجیوں کے لیے ٹیکہ کی دونوں خوارک لازمی کر دی ہے ۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر حاجیوں کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھر، حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے یہ واضح کیا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب حکومت کی جانب سے حاجیوں کو حج پر بھیجنے کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ حالانکہ حاجیوں کو بلانے اور نہ بلانے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہی ہوگا۔ حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی اور ہریانہ حج کمیٹی سعودی عرب کے فیصلے کے مطابق ہی کاروائی کریں گے ۔