حجاب کوئی آپشن نہیں، اسلام میں ایک فریضہ ہے: زائرہ وسیم

 
نئی دہلی//زائرہ وسیم نے اب حجاب کو لے کر جاری تنازع کے درمیان اپنی رائے رکھی ہے ۔ سابقہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سخت الفاظ کے ساتھ مسلم خواتین کی حمایت میں اپنی بات کہی ہے ۔ 
 
ایک پوسٹ میں زائرہ نے لکھا،چلا آرہا یہ خیال کے حجاب ایک چوائس ہے ، بالکل غلط ہے ۔ یہ خیال سہولیت یا نا واقفیت کی وجہ سے بنا ہے ۔
 
زائرہ وسیم حجاب کو لے کر کہتی ہیں کہ حجاب کوئی آپشن نہیں ہے بلکہ اسلام میں ایک فریضہ ہے ۔ اسی طرح ایک خاتون جو حجاب پہنتی ہے وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہے ، جو انہیں اس کے اللہ نے دیا ہے ، جس سے وہ پیار کرتی ہے اور ان کے تئیں وقف ہے ۔
 
زائرہ نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاتون کے طور پر شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں ، اس پورے سسٹم کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور پریشان کیا جارہا ہے ۔
 
زائرہ وسیم نے مزید کہا،" مسلم خواتین کے خلاف سوچ کو فروغ دینا اور ایسا سسٹم بنانا ، جہاں انہیں تعلیم اور حجاب کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا ہے یا پھر انہیں چھوڑنا ہے ، سراسر نا انصافی ہے ۔ آپ انہیں ایک بہت ہی محدود چوائس کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جو آپ کے ایجنڈہ کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان کی تنقید کرتے ہیں جبکہ وہ آپ کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں "۔