حجاب معاملہ کو لے کر مینڈھر کالج میں احتجاج

مینڈھر //کرناٹک سمیت ملک کی دیگر ریاستوں میں مسلم لڑکیوں کے حجاب کے معاملہ کو لے کر گور نمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کی لڑکیوں نے احتجاج کیا ۔احتجاج کررہی لڑکیوں نے کہاکہ مسلم لڑکیاں اسلام کے تحت حجاب کرتی ہیں جبکہ ان کے پردے کو لے کر غیر ضروری طورپر سیاست کی جارہی ہے ۔لڑکیوں نے حجاب پر کالجوں کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وہ کرناٹک کی متاثرہ لڑکیوں کیساتھ ہیں جبکہ حجاب ان کا مذہبی اور پردے کا معاملہ ہے ۔اس دوران ایس ڈی پی او مینڈھر کی قیادت میں پولیس نے احتجاج کررہی لڑکیوں کو سڑک پر آنے سے روک دیا ۔