حبہ کدل ،عیدگاہ اور ہارون میں آگ | 2رہائشی مکان اور 3دکانیںخاکستر

سرینگر//شہر سرینگر کے الگ الگ مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں2 رہائشی مکانات اور تین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی نے  بتایا کہ ہارون میں موجود داچھی گام نیشنل پارک کے قریب2 منزلہ رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوئی جو تیزی سے پھیل گئی۔اتشزدگی کے اس واقعے میں دو منزلہ رہائشی مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئیں۔ عیدگاہ علاقہ سے ملحقہ پالپورہ نورباغ میں آتشزدگی کے واقعے میں غلام احمد شیخ ولد علی محمد کے رہائشی مکان کے کچھ حصے کو بھی نقصان پہنچا۔ حبہ کدل میں زینب زوجہ مرحوم خضر محمد کے کاروباری مرکز میں موجود اشتیاق احمد ڈار ولد مرحوم غلام نبی ساکنہ حبہ کدل کی سٹار ویڈیو نامی الیکٹرانک دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔جس سے دوکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو۔اس موقع پر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملے نے موقع پر پہنچ کر انتہائی گنجان آباد علاقے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔