حبک میں سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

سرینگر //حبک علاقے میں سڑک کی خستہ حالت سے مقامی لوگ سخت پریشان ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سال 2014کے تباہ کن سیلاب کے دوران پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکوں کا میگڈم خراب ہوگیا تھا جسکی وجہ سے سڑک میں بڑے بڑے کھڈ پیدا ہوگئے مگر تین سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سڑکوںکی مرمت نہیں کی گئی۔ میرک شاہ کالونی حبک کے علی محمد نے بتایا کہ بارشوں کے دوران سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت پریشانی ہورہی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ حبک سڑک سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور سڑک خستہ ہونے کی وجہ سے کبھی بھی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ خستہ حال سڑک کو ٹھیک کرنے کیلئے ہدایت دیں تاکہ عوام کو راحت نصیب ہو۔