حالیہ ہلاکتوں سے مرکز کاجعلی بیانیہ تارتار:محبوبہ مفتی

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کو کہا کہ کشمیر میںحالیہ شہری ہلاکتوں نے وادی میں معمول کے حالات بحال ہونے کے مرکزکے ’’ جعلی بیانیہ ‘‘کے ’’ٹکڑے‘‘ کئے ہیں۔ منگل کو سرینگر اوربانڈی پورہ اضلاع میں تین شہریوں جن میں معروف بندروفارمیسی کے مالک مکھن لال بندرو بھی شامل ہیں،کومشتبہ جنگجوئوں نے الگ الگ واقعات میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر لکھا،’’کشمیرمیں حالیہ شہری ہلاکتوں نے حکومت ہند کے اُس جعلی بیانیہ کوتارتار کیا ہے جس میں وادی میں معمول کے حالات بحال ہونے کا دعویٰ کیاگیا ۔ایک غیرسنجیدہ حکومت نے انسانی جانوں کی قیمت گرادی اورجموں کشمیرکو سیکورٹی کے نام پر اپنی سخت گیراجتماعی سزا کی پالیسیوں سے مزید لاقانونیت اورڈر کی طرف دھکیل دیاہے۔