بارہمولہ//حالیہ برفباری سے ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں میوہ باغات میں موجود درختوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد ،سوپور ،پٹن ،نارواو ،بونیار اور ٹنگمرگ کے کئی دیہات کے باغ مالکان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ حالیہ بھاری برفباری کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں اکثردرخت جڑ سے اکھڑ گئے ہیں اورکئی درختوں کی شاخیں ٹوٹ گئی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیں ،جو بروقت نقصان کا تخمینہ لگا سکے اور اس صنعت سے جڑے افراد میں امداد فراہم کریں۔ا س وران ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہوئی برفباری سے ہوئے نقصانات کے سلسلے میں پہلے ہی کسانوں میںسات لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ادھر فروٹ گروئورس و ڈیلرس ایسوسی ایشن فروٹ منڈی سوپورکے صدر فیاض احمد ملک عر ف کاکا جی نے کہا کہ شمالی کشمیر میںحالیہ برف باری سے باغ مالکان کو کروڑوں روپے کانقصان ہوا ہے۔