اننت ناگ //حالسی ڈار کپرن سڑک انتہائی خستہ ہونے کے سبب مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔سڑک پر اتنے گہرے کھڈبن چکے ہیں کہ عبورومرور مشکل بن چکا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق حالسی ڈار موڈ سے لے کر حالسی تک سڑک خستہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر علاقہ میں کوئی بیمار ہوتو اس کو اسپتال پہنچانے میں بھی مشکلات درپیش آتے ہیں۔اس کے علاوہ گرمی کے ایام میں سڑک سے اُٹھنے والی دھول کی وجہ سے بھی مقامی آبادی کومسائل درپیش رہتے ہیں ۔لوگوں نے سڑک کی مرمت کی اپیل کی ہے۔
حالسی ڈارکپرن سڑک ناقابل آمدورفت
