حاضری نظام بائیومیٹرک کرنیکا مطالبہ

 تھنہ منڈی// تھنہ منڈی کے لوگوںنے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری نظام نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملازمین کی حاضری کویقینی بنا یا جاسکے۔تھنہ منڈی کی غیر سیاسی تنظیموں نے موجودہ سرکار سے اپیل کی ہے کہ تمام سرکاری اسکولوں اور دفاتر میں بائیو میٹرک نظام رائج کیا جائے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار کو چاہیے کہ محکمہ تعلیم کے تمام مڈل ،ہائی اورہائر اسکنڈری اسکولوں میں بائیو میٹرک مشینیں نصب کرے تاکہ اساتذہ ڈیوٹی کے پابند بن سکیں ۔انہوںنے کہاکہ اساتذہ وقت کی پابندی کا خیال نہیں رکھتے جس وجہ سے طلباء کی تعلیم پر اثر پڑرہاہے ۔اس ضمن میں چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری چوہدری لعل حسین نے بتا یا کہ ڈیڑھ ماہ قبل راجوری کے تمام ہائی اور ہائر اسکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو بائیو میٹرک مشینیں نصب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشینیں مارکیٹ سے خریدنی پڑتی ہیں اور انکو نصب کرنے کے لئے تکنیکی پیشہ ماہر درکارہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگ بھگ پچاس فیصد سرکاری اسکولوں میں یہ مشینیں نصب کی گئی ہیںاوردیگر سکولوں میں بھی ان کی تنصیب جلد ہوگی ۔