حادثہ میں3یاتری زخمی

بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر امرناتھ یاترا سے واپس آرہی ایک زائیلو گاڑی اور ایک ٹپر کے درمیان ہوئی ٹکر میں تین یاتری زخمی ہوئے ۔یہ حادثہ اس وقت ناچلانہ کے قریب پیش ایا جب سرینگر سے جموں جاری ذائیلو گاڑی مخالف سمت سے آرہے ایک ٹپر کے ساتھ ٹکرائی۔ اس حادثے میں امرناتھ یاترا سے واپس لوٹ رہے دو خواتین سمیت تین یاتری زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی شناخت بید رام ولد گجن سنگھ ، برجیش کماری زوجہ گووند رام اور پنکیش کماری زوجہ ونود کمار ساکنان جھانسی اترپردیش کے طور کی گئی ہے۔ حادثے کے فورا بعد فوج ، پولیس اور طبی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو رامسو ہسپتال پہنچایاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔