سرینگر// ٹریفک پولیس سٹی سرینگرکی طرف سے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے تحت کل نوگام میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی جاوید احمد کول کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے کئی غیر سرکاری انجمنوں اوررضا کاروں جن میں کشمیر روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن ،Gods Lap& National Human Rightsاور کرائم کنٹرول بیورو ،انٹر نیشنل ہیومن رائٹس وغیر شامل ہیں ،کے اشتراک سے نوگام چوک میںبیداری اورمشاورت پروگرام کا انعقاد کیا ۔پروگرام کے دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔اس موقعہ پراے ایس پی ٹریفک ظہور احمد اور ڈی ایس پی ٹریفک سیٹ غلام حسن نے موٹر سائیکل سوار وں اور خاص کر طلباء کوٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی اوران کی کونسلنگ کی گئی اورانہیں ڈرائیورنگ کے دوران ہیلمٹ اور دیگر ضروری چیزوں کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔ٹریفک پولیس سٹی سرینگر نے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اس طرح کے پروگرام کا اہتمام کیا تاکہ موٹرسائیکلوں پر سوار لوگ قانون کے پابند شہری بنیں۔ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد کا بنیادی مقصد اورلوگوں کی قیمتی جانیں بچانا ہے جو ٹریفک حادثات کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں۔
حادثات سے بچائو اور ٹریفک قوانین کی پاسداری
