عاصف بٹ
کشتواڑ //منگل کی بعد دوپہر ضلع کشتواڑ کے ڈھول علاقہ میں قائم فوجی کیمپ میں حادثاتی طور گولی چلنے سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا جسے علاج معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جسکی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا ڈھول کے علاقہ میں 17 آر آر کی یونٹ میں فوجی اہلکار اسوقت زخمی ہواجب حادثاتی طور سے اسکی سروس رائفل سے گولی چلی۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں ک فوری طورپر ہسپتال بھرتی کر دیا گیا ہے جہاں پر اُس کا علاج معالجہ کیاجارہا ہے ۔