حاجی بل بارہمولہ میں پینے کے پانی کی قلت

 بارہمولہ// قصبہ بارہمولہ سے14 کلو میٹر دور حاجی بل علاقے میں پینے کے صاف پانی کی سخت قلت ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ محکمہ کے افسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ایک مقامی شہری سجاد احمد نے بتا یا کہ اگر چہ علاقے میں ایک واٹرٹینکی نصب ہے تاہم محکمہ کی غفلت شعاری کی وجہ سے وہ خستہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گائوں میں کئی چشمے موجود تھے تاہم وہ بھی خشک ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو دورایک نالہ سے پانی حاصل کرنا پڑ تا ہے، جو آلودہ ہے۔ لوگوںنے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ علاقے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے فوری طور ا قدامات کئے جائیں۔