مینڈھر //سبکدوش لیکچر محمد رزاق قریشی ،ڈی ایس پی محمد عظیم قریشی کے والد اور سب جج پونچھ سرفرار قریشی کے دادا حاجی باغ حسین گزشتہ روز انتقال کر گئے ۔وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بیمار تھے تاہم علاج معالجہ کیلئے کٹرہ ہسپتال میں داخل تھے جہاں پر ان کا انتقال ہو گیا ۔ان کا نماز جنازہ آبائی گائوں بھاٹی دھار میں ادا کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ ان کو آبائی گائوں کے قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ میں کی سیاسی ،سماجی و مذہبی شخصیت کیساتھ ساتھ سیول او ر پولیس انتظامیہ کے آفیسران نے شرکت کی ۔ ۔ان کی وفات پر سابقہ وزیر نثار احمد خان ،سابقہ ایم ایل سی محمد رشید قریشی ،مرتضی خان ،اخلاق خان ،رحیم داد ،کانگریس لیڈر پروین سرور خان ،پی ڈی پی سنیئر لیڈر ایڈوکیٹ معروف خان ،پی ڈی پی لیڈر ایڈوکیٹ ندیم خان ،این سی لیڈر چوہدری ولی داد ،پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم مینڈھر کے صدر حاجی محمد عظم ساگر ،ڈی ڈی سی ممبر انجینئر واجد بشیر خان ،انجینئر اشفاق چوہدری ،عمران ظفر ،مسرت جبین ،بی ڈی سی ممبر امان اللہ چوہدری ،طاہرہ جبین ،شمیم اختر ،پی ڈی پی زونل صدر خرشید احمد خان ،محمدصادق چوہدری ،محمد عظم فانی ،ماسٹر عنایت اللہ خان ،سابقہ وی سی شہزاد ملک ،ایڈوکیٹ نظیر چوہدری ،بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید ،ایڈوکیٹ بشارت خان ،محمد صادق چوہدری ،سرپنچ شوکت چوہدری ،وسیم احمد خان ،جاوید گلشن ،طلعت سرور ،راجہ محمود خان ،بیو پار منڈل مینڈھر ،میڈیکل ایسوسی ایشن مینڈھر ،پہاڑی کلچر اینڈ ویلفیئر فورم مینڈھر،پریس کلب کے اراکین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
حاجی باغ حسین کا کٹرہ ہسپتال میں انتقال
