بانڈی پورہ //حاجن کے پانچ نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جیل جموں بھیج دیا گیاہے جن کو پولیس نے 2 جون کو لشکر طیبہ کے ساتھ بالائی سطح پر کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق سنیچر کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے پولیس کی سفارش پرحاجن کے پانچ نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بلوال جموں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔گرفتار شدگا ن میں بشیر احمد میر ولد عبدالاحد پہاری بل حاجن، محمد یونس بٹ ولد سنااللہ ،شبیر احمد ڈار ولد عبدالمجید ساکنان چندر گیر حاجن، ہلال احمد پرے ولد غلام احمد ساکن کوچک محلہ حاجن، سنااللہ ڈار ولد غلام احمد ساکن گنڈجہانگیر حاجن شامل ہیں، پولیس نے ان نوجوانوں کو ایک جنگجو تنظیم کیساتھ وابستہ جتلایا ہے۔