سوناواری//حاجن سے ملحقہ بنگر محلہ اور وہاب محلہ کا فورسز نے محاصرہ کرکے کئی مکانات کی تلاشی لی گئی جبکہ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔13راشٹریہ رائفلز،سی آر پی ایف،ایس او جی نے مشترکہ طور پر حاجن کے بنگر محلہ اور وہاب محلہ کا محاصرہ کرکے کئی مکانوںکی تلاشی لی ۔اس موقع پر نوجوانوں نے فورسز پر پتھراؤ بھی کی جس کے جواب میں انہوں نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے.تاہم اس موقع پر کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔چند گھنٹوں کے بعد محاصرہ ختم کردیا گیا ۔
حاجن میں محاصرے کے دوران پتھرائو
