حاجن میں مارا گیاجنگجو

  بارہمولہ //حاجن بانڈی پورہ میں جمعرات کو جھڑپ میںمارے گئے جنگجو کو بارہمولہ کے مضافاتی گائوں میں رات کی تاریکی کے دوران سپرد خاک کیا گیا۔ مذکورجنگجو کی لاش کو جمعرات کی شام بانڈی پورہ سے بارہمولہ منتقل کیا گیا۔جس کے بعد اُنہیں رات کے ساڑھے دس بجے مقامی قبرستان پہنچایا گیا جس کے بعد شیری تھانہ سے واپستہ پولیس اہلکاروں اور کچھ مقامی لوگوں نے مذکورہ جنگجو کو رات کے گیارہ بجے  سرینگر مظفرآباد شاہراہ پر بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گے قبرستان میںسپرد خاک کیا ۔ ابھی تک غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے اس قبرستان میں چھ درجن سے زیادہ جنگجوئوں کو دفنایا گیا ہے جو وادی کشمیرمیں مختلف جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔