حاجن معرکہ آرائی میں دو جنگجو اورنو عمر بچہ جاں بحق

سرینگر/فوج نے جمعہ کو کہا کہ شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں ایک معرکے کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں جو فورسز آپریشن گذشتہ روز سے جاری تھا اُس میں دو جنگجو ئوں کوجاں بحق کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہاں ایک بارہ سالہ بچہ،  عاطف  شفیع معرکہ  شروع  ہوتے  ہی  لاپتہ  ہوا  تھا جس کی لاش بھی آج  مکان کے ملبے سے بر آمد کی گئی۔

فوج نے کہا ہے کہ اُنہوں نے جائے واردات سے جاں بحق جنگجوئوں کے  ساتھ  اُن  کی دو بندوقیں بھی بر آمد کی ہیں۔

واضح رہے کہ حاجن کے میر محلہ میں گذشتہ روز سے فورسز کا آپریشن جاری تھا۔