جے کے چیئر مین کی معیاد ملازمت میں مزید 6ماہ کی توسیع

 سرینگر/بلال فرقانی/ ریزرو بنک آف انڈیا نے جموں کشمیر بنک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی مدت ملازمت میں مزید6ماہ کی توسیع کومنظوری دی ہے۔اس سلسلے میں جموں کشمیر بنک کے کمپنی سیکریٹری محمد شفیع میر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ’’سیبی‘‘ ضوابط مجریہ2015 کے تحت ریزرو بنک آف انڈیا نے بینکنگ ضوابطی قانون مجریہ1949کے دفعہ10BBشق2 کے تحت جموں کشمیر بنک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چھبر کی مدت ملازمت میں 10اکتوبر2021سے مزید6ماہ کی توسیع دی ہے۔ آر ایس چھبر کو اس سے قبل بھی 6ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔