جے کے پریمئر لیگ علی جانہ سی سی اور بی ٹی سی فاتح قرار

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//آکاش بیجو کی جموں اینڈ کشمیر پریمیئر لیگ (جے کے پی ایل) کے میچ میں کل علی جانہ سی سی نے 16 رنوں سے فتح حاصل کی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے علی جانہ سی سی نے 19 اووروں میں 160/10 رن بنائے۔طلحہ نے 43 رن بنائے۔ گاندربل گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد خان نے صرف 21 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کی شاندار کارکردگی بلال گھاسی نے حاصل کی جو مین آف دی میچ ثابت ہوئے۔جواب میں جی جی مقررہ 20اوورں میں صرف 144/9 سکور کرنے میں کامیاب رہے، جاوید ہیڈن نے 38 رن بنائے۔ بعد ازاں بلال گھاسی کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں BTC نے بٹ لائنز کپواڑہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی۔عرفان لارا کو 112 رن کی شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیااور سرشیل نے بٹ لائنز کی جانب سے 93 رن بنائے اور انہیں میچ کا پاور پلیئر دیا گیا۔