جے کے میڈیکل کونسل آن لائن رجسٹریشن

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم ووِیک بھارد واج نے جے کے میڈیکل کونسل کے آن لائن رجسٹریشن پورٹل (www.jkmedicalcouncil.in)کا اِفتتاح کیا جو ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کے لئے ایک اِدارہ ہے ۔ محکمہ کاچارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی رہنمائی میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کی طرف سے یہ ایک بڑا اقدام ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پورے عمل کو کاروبار کرنے میں آسانی (اِی او ڈی بی ) کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی سربراہی میں جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ایک بڑی اِصلاحات ہے۔جموںوکشمیر حکومت نے جے کے میڈیکل کونسل کو مطلع کیاکہ اس کے اندر مکمل آپریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے تحت درخواست دہندگان درخواست کو آن لائن جمع کرسکتے ہیں، آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔جے کے میڈکل کونسل کی تشکیل نو کے بعد جے کے میڈیکل کونسل میں درج ذیل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ڈاکٹر محمد اقبال صوفی میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ کی سربراہی میں اکیڈمک کمیٹی،ڈاکٹر چندر لیکھا کی سربراہی میں ایتھکس کم گریوینس کمیٹی اور ڈاکٹر راجیشو ر شرما میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ سی ڈی ہسپتال جموں کی سربراہی میں ڈسپلنری کمیٹی شامل ہے۔مختلف اسناد جیسے کہ پرویژنل، مستقل اور اِضافی آن لائن فراہم کئے جائیں گے ۔اِس کے علاوہ دیگر دستاویزات جیسے نو اوجیکشن سر  ٹیفکیٹ ، آئوٹ سٹینڈنگ سر   ٹیفکیٹ ، ڈپلی کیٹ سر  ٹیفکیٹ ، ویر ی فکیشن ، سی ایم ای رجسٹریشن بھی آن لائن ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔کونسل کے داخلی کام جیسے کہ تصدیق حاصل کرنا، رجسٹرار کی منظوری اور صدر کی منظوری وغیرہ بھی پورٹل پر مناسب عمل سے کی جائیں گی۔یہ کونسل جموں کے گاندھی نگر اور سری نگر کے بمنہ دونوں جگہ کام کرے گی۔نئی تشکیل شدہ کونسل کی سربراہی ڈاکٹر سلیم الرحمان ڈائریکٹر جنرل صحت و خاندانی بہبود جموں وکشمیر ہیں اور اس میں ڈاکٹر محمد اقبال صوفی میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ، ڈاکٹر راجیشور شرما میڈیکل سپرا ِنٹنڈنٹ سی ڈی ہسپتال جموں اور ڈاکٹر چندر لیکھا ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جموں شامل ہیں ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھارد واج نے جے کے میڈیکل کونسل کو اِس اقدام کے لئے مبارک باد دی۔