جے کے بینک : 3 سینئر افسراں بطور ایگزیکٹیوو پریذیڈنٹ ترقیاب

سرینگر// اپنی اعلیٰ انتظامیہ کو مضبوطی بخشتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے تین سب سے سینئر افسراں کو  پریذیڈنٹ عہدوں سے ترقی دیکر انہیں ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ بنایا۔ترقیوں کے یہ آرڈر 15اپریل کو منعقد بورڈ میٹنگ میں اجراء کئے گئے۔ بینک کے ترقی پانے والے افسراں  ارون گنڈوترا ، غلام نبی تیلی اور سنیل گُپتا کا بینکنگ کیرئر لگ بھگ تین دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے جے اینڈ کے بینک میںکئی عہدوں پر رہکر متعدد اور اہم ذمہ داریوں کو بہ حسن خوبی نبھا یا اور جو نئے عہدوں کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں نبھانے کے بالکل اہل ہیں۔ ان ترقیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بینک کے سر پرست نے کہا کہ اگرچہ ہم سبھی طرح کی پرموشنز کے اپنے پلان پر کار بند ہیں تاہم یہ تین ترقیاں موجودہ کورونا وائرس کے چلتے بڑی اہمیت رکھتی ہیں جہاں قائدانہ سطحوں پر اور زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔ان ترقیوں سے بینک کی اندرونی ایمر جنسیوں سے بہتر طور نپٹا جائیگا اور جموں ، کشمیر اور لداخ سمیت پورے ملک میں جموں وکشمیر بینک کے کام کاج کو احسن طریقے سے بلا رکاوٹ چلایا جا سکے گا۔چیئرمین نے کہا کہ باقی سارے سٹاف کیلئے ترقیوں کا عمل موجودہ کو وِڈ۔19سے باہر نکلنے کے بعد شروع کیا جائیگا۔