جے کے بنک کاوائس پریذیڈنٹ ونے کمارکوالوداع

سرینگر//جموں کشمیربنک کے وائس پریذڈنٹ ونے کمارساہنی32برس بنک میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد سوموار کو سبکدوش ہوگئے۔ اس سلسلے میں بنک نے ان کے اعزاز میں ایک الواداعی پارٹی کااہتمام کیا۔اس موقعہ پر بنک کے چیرمین و سی ای اوپرویزاحمد نینگرونے ونے کمار ساہنی کی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر بنک کو آج جو مقام اور رتبہ بنکنگ شعبے میں حاصل ہے وہ ونے کمار ساہنی جیسے محنتی اور ایماندار افسران کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ونے کمار کی آئندہ خوشحال اور پرمسرت زندگی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نئی پود کو ان اہل افسران کے تجربے سے استفادہ حاصل کرناچاہیے۔اس موقعہ پر ونے کمار ساہنی نے تمام ساتھیوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ادارے میں زندگی کے اتنے برس گزارنا ہمیشہ یاد رہے گا۔