سرینگر/ /جموں و کشمیر بینک نیپروبیشنری آفیسرس کی تعیناتی کیلئے تین مرحلوں والے امتحان کے دوسرے یعنی امتحان کا انعقاد مختلف آن لائن امتحانی مراکز پر کیا جس میں ریاست کے تینوں خطوں کشمیر، جموں اور لداخ کے علاوہ ریاست سے باہر کئی مراکز بھی شامل ہیں۔ان امتحانوں کا انعقاد ملک کی ایک سرکردہ اور باوقار نوڈل ایجنسی انسٹی چیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن (IBPS) کے ذریعے کرایا گیا جسے ایک ماہر ایجنسی ٹاٹا کنسلٹنسی سروس(TCS) کا اشتراک حاصل تھا۔ ان امتحانوں کو احسن طریقے پر منعقد کرانے کیلئے ایک ایگزیکٹیو انتظامی کمیٹی بنائی گئی تھی جسکی نگرانی بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو کر رہے تھے ا ور سارے امتحانی نظام کی نگرانی کیلئے کئی کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھے۔ یہ آن لائن امتحان سارے مراکز پرایک ہی شفٹ میں لئے گئے اورکئی امتحانی سینٹروں پر بات چیت کے دوران امیدواروں نے کہا کہ بینک کی جانب سے سارے انتظامات نہایت تسلی بخش تھے۔ امتحان میں شریک پیر باغ کی ایک امیدوار افشا نے کہا کہ امتحانی سینٹر میں ماحول نہایت اچھا تھا اور بینک سٹاف کا حسن سلوک نہایت ذمہ دارانہ تھا۔ جے اینڈ کے بینک اپنی افرادی قوت کو بڑھانے کے واسطے اور اپنے دیرپا مشن کو روبہ عمل بنانے کیلئے قابل ترین نوجوانوں کی تقرری کیلئے یہ امتحانات لے رہا ہے جنکی نگرانی ملک کی سر کردہ ریکریوٹنگ ایجنسی کر رہی ہے۔
جے کے بنک میں مزید تقرریاں | پی او اسامیوں کیلئے آن لائن امتحان منعقد
