سرینگر// جے کے بنک موبائل اے ٹی ایم وین کو ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے یہاں بنک کے زونل آفس ریل ہیڈ کمپلیکس سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقعہ پر جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد، ڈپٹی کمشنر جموں رمیش کمار ،سینئر بنک و سرکاری افسران موجودتھے۔اس موبائل اے ٹی ایم وین کوشروع کرنے کا مقصد جموں کے دوردراز علاقوں میں لوگوں کی نقدی کی ضروریات پورا کرنا ہے۔جے کے بنک چیئرمین پرویز احمد کی سراہنا کرتے ہوئے صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے کہاکہ جے کے بنک نے ریاست میں 100فیصد مالیاتی شمولیتی اہداف حاصل کرنے میں قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے اور اس وین کو رائج کرنے سے دوردراز علاقوں میں لوگوں کی بینکنگ ضروریات پوری ہوںگی۔اس موقعے پر چیئرمین پرویز احمد نے کہاکہ یہ اے ٹی ایم متعین روٹوں پر چلے گی۔
جے کے بنک موبائل اے ٹی ایم وین کو ہری جھنڈی
