جے کے اے ایس کیلئے ’کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کا انعقاد

نئی دہلی//مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز (جے کے اے ایس) کے سینئر افسران کیلئے فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں تیسرے ’کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام‘ کے اختتامی تقریب کی صدارت کی۔ شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (LBSNAA)، مسوری اتراکھنڈمیں دو ہفتے کی صلاحیت سازی کا تربیتی کورس 14 مارچ 2022 کو JKAS سینئر افسران کے تیسرے بیچ کیلئے شروع کیا گیا تھا، جس میں لداخ کے دو سینئر افسران بھی شامل تھے۔ایڈیشنل سکریٹری ڈی اے آر پی جی، وی شرینواس،ڈائریکٹر جنرل آئی ایم پی آر ڈی سوربھ بھگت اور جے اینڈ کے آئی ایم پی آر ڈی کے دیگر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔اپنے اختتامی خطاب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوام دوست حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر کے افسران کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو انتظامیہ کے جدید طریقوں کی طرف راغب کرنے کیلئے سخت محنت کریں۔سوربھ بھگت نے ایسے واقعات کا پس منظر پیش کیا جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر حکومت کے سینئر افسران کیلئے مڈ کیرئیر ٹریننگ کی سہولت فراہم کی ۔ڈی جی IMPARD نے شرکت کرنے والے افسران کو یقین دلایا کہ J&K IMPARD جموں و کشمیر کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے طور پر اپنی صلاحیت کے مطابق JKAS افسران کی ضرورت کے مطابق خدمت کرنے کیلئے ہمیشہ موجود رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال 23۔2022کے دوران ایل بی ایس این اے اے میں تربیت کیلئے 150 سینئر افسران کے ڈیپوٹیشن کی منظوری دی گئی ہے اس کے علاوہ 91 افسران پہلے ہی ایل بی ایس این اے اے میں تربیت کے لیے تعینات ہیں ۔ایڈیشنل سکریٹری، DARPGنے صلاحیت سازی کی تربیت حاصل کرنے والے JKAS افسران کو سہولت فراہم کرنے کیلئے کی گئی پہل پر خوشی کا اظہار کیا۔