جے کے این پی ایف کا وفد لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی

 سری نگر//جموںوکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے ایک وفد نے یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے راج بھون میں ملاقات کی۔جے کے این پی ایف کے وفد کی قیادت اس کے صدر شیخ مظفر کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے لیفٹیننٹ سے مختلف ترقیاتی اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق اَمور پر تبادلہ خیال کیا۔ وَفد کے ارکان نے کشمیر کی پشتو پولنے والی کمیونٹی کے لئے ریزرویشن ،وادی کنڈ میں ہسپتال کی اَپ گریڈیشن اور اچگوزا پلوامہ میں ایک جی ڈی سی کے مطالبات بھی پیش کئے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ نوجوانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کر رہی ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے والے بے مثال اقدامات اور سکیموں کے ذریعے انہیں مواقع فراہم کر رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی حکومت ہمارے نوجوانوں کی خواہشات کی تکمیل کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کی خاطر مسلسل کام کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کوترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل اور مطالبات کے مناسب حل کی یقین دہانی کرائی۔