جے کے ایس ڈی ایم نے کلسٹر سکل مقابلہ کا انعقاد کیا

 جموں//جموں وکشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن نے جموں اور سرینگر میں انڈیا سکلز کمپی ٹیشن جے اینڈ کے 2018 کے تحت کلسٹر سطح کے مقابلوں کا اہتمام کیا جس میں ورلڈسکلز کمپی ٹیشن رشیا2019 میں حصہ لینے کے لئے طُلاب کو تیار کیا جائے گا۔اس طرح کے مقابلے ہر دو سال کے بعد مختلف ممالک میں منعقد کئے جاتے ہیں۔حالیہ سال2017 میں ابو دھابی میں منعقدہ1300 نوجوانوں کو 51 شعبوں میں تربیت فراہم کی گئی تھی اور اس مقابلے میں ہندوستان کو ایک چاندی اور ایک کو کانسہ کا میڈل حاصل ہوا تھا۔اگلا مقابلہ2019 میں روس میں منعقد ہوگا۔مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر پیر جی این سہیل نے اس موقعہ پر کہا کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں اُن کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینا اور ان کے اندر خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔جے کے ایس ڈی ایم کو12 سکل پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے700 درخواستیں موصول ہوئی ہیںاور آج50 اُمیدواروں نے بیکری، کھانا پکانے اور مختلف اشیاء کے سکل مقابلوں میں انسٹی چیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ سرینگر اور جے کے ایس ڈی ایم جموں میں حصہ لیا۔کلسٹر سطح کے باقی ماندہ پروگرام24 اور25 اپریل 2018 کو جموں اور سرینگر میں منعقد ہوں گے اور این آئی ٹی سرینگر، جے ایچ این سرینگر، سینٹرل یونیورسٹی جموں، این آئی ای ایل آئی ٹی بارہ مولہ نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔