سرنکوٹ// مرکزی جامعہ مسجد سرنکوٹ میں نماز جمعہ کے دوران دارالعلوم رضویہ سلطانیہ کے مہتمم ومفتی مولانا سید بشارت حسین شاہ نے جے ڈی اے کی طرف سے کی گئی غیر انسانی کارروائی کو بل مذمت قرار دے دیا ۔انہوں نے کہاکہ جموں میں مسلمانوں کیخلاف کی گئی کارروائی انسانیت کیخلاف تھی اور سماج کے ہر ایک طبقہ کو اس کی مذمت کرنی چاہئے ۔مولانا موصوف نے کہاکہ خطہ میں گوجر اور پہاڑی آپس میں یکجا ہو کر رہتے ہیں اور دونوں فرقے جموں میں جموں ڈیولپمنٹ اتھاٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کیخلاف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دراز عرصہ سے مذکورہ مقام پر رہائش پذیر کنبوں کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سردیوں میں نکالنا انتہائی افسوس ناک ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔