جموں//مکانات و شہری ترقی کے وزیر ست شرما نے متعلقہ افسروں پر زو ر دیا ہے کہ وہ جموںمیں ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لاکر ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تا کہ لوگ بنیادی سطح پر مستفید ہوسکیں۔وزیر موصوف جے ڈی اے کی جانب سے عملائے جارہے پروجیکٹوں کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لے رہے تھے۔ان پروجیکٹوں میں جنرل بس اڈے کے نزدیک کثیر سطحی پارکنگ، ریور توی فرنٹ، مٹھی کے رہایشی فلیٹ جیسے پروجیکٹ شامل ہیں۔میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیہگر افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے افسروں سے کہا کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے فلیگ شپ پروگراموں کی معیاد بند مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں۔بعد میں وزیر نے ایم ایل اے راجیش گپتا کے ہمراہ بس سٹینڈ جموں میں تعمیر ہورہی کثیر سطحی پارکنگ کا بھی معائنہ کیا اور کام کا جائیزہ لیا۔
جے ڈی اے پروجیکٹوں کی عمل آوری کاجائزہ لیا
