جے اینڈ کے میں یونیورسٹیوں اور کالجوں نے 30 فیصد عملہ کے ساتھ کام شروع کیا

جموں // جے اینڈ کے یو ٹی میں بدھ کے روز سے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں 30 فیصد عملہ کے ساتھ کام شروع کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو کے ہدایات کے پیش نظر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تما م تعلیمی اداروں میں 30مئی2020 تک کلاس ورک معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم ، سرکار نے وائس چانسلروں بشمول ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹوں اور گورنمنٹ ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں،پالی ٹیکنیک کالجوں اور آئی ٹی آئیزکے پرنسپلوں کے دفاتر میں باری باری کی بنیادوں پر 30فیصدی عملہ کو 6مئی2020سے کام شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں ، متعلقہ ادارون کے پرنسپلوں سے تدریسی عملہ کا ڈیوٹی روسٹر بنانے کو بھی کہا گیا ہے ،تاکہ ایوالویشن /ایسیسمنٹ ،ورچول کلاس روم ،لیبارٹری کام، سیلبس ،سکالر شپ اور دیگر سرگرمیوں کا باقی ماندہ اکم شروع کیا جا سکے ۔اسی طرح سے نان ۔ٹیچنگ عملہ کا بھی روسٹر بنانے کو کہا گای ہے ،تاکہ ان اداروں کے کنٹرولنگ افسران معمول کی دفتری کام شروع کر سکیں۔ریسرچ سکالروں کو بھی اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسکے ساتھ ہی انہیں سرکار کی جانب سے کووڈ کی روک تھام کیلئے مشتہر کئے گئئے تما ہدایات پر عمل یقینی بنانے کو بھی کہا گیا ہے۔