جے اینڈ کے سب آڈنیٹ جوڈیشل سروسز کے ارکان کے پنشن اور بنیادی تنخواہ میں 30فیصد عبوری ریلیف

 جموں// حکومت نے جموں وکشمیر سب آڈنیٹ جوڈیشل سروسز کے ممبران اور جے اینڈ کے سب آڈنیٹ جوڈیشل سروسز کے پنشنروں کے حق میں بنیادی تنخواہ / بنیادی پنشن کا 30فیصد رقم بطور عبوری امداد فراہم کرنے کی منظور ی دی ہے۔یکم جنوری 2016سے31 مارچ2018تک عبوری امداد کی واگزاری بالترتیب سرکاری حکمنامے نمبر 220-F of 2018 اور سرکاری حکمنامے نمبر223-F of 2018بتاریخ 24-4-2018کے تحت فراہم کئے جائیں گے ۔