جے اینڈ کے بینک اور ٹاٹا موٹرس کے درمیان معاہدہ طے

سری نگر//جموں وکشمیر بینک نے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز میں ہندوستان کے معروف تجارتی گاڑیوں کی صنعت کار ٹاٹا موٹرس کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق ، جے اینڈ کے بینک ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ کی تیار کردہ اور ان کی مارکیٹنگ کی جانے والی تجارتی گاڑیوں کی تمام اقسام کی مالی اعانت کے لئے ترجیحی فائنانسر ہوگا۔پریزیڈینٹ کریڈٹ انیل دیپ مہتا نے جے اینڈ کے بینک کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کیے جبکہ وائس پریزیڈینٹ سیلز اینڈ مارکیٹنگ راجیش کول نے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے بینک آر کے چھبر کی موجودگی میں ٹاٹا موٹرس کی جانب سے دستخط درج کئے۔ اس موقع پر بینک کے ایگزیکٹو پریزیڈینٹ ارون گنڈوترا ، بینک اور ٹاٹا موٹرز کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔یہ کہتے ہوئے کہ جموں وکشمیر خطے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیںاور بڑے کارپوریٹس کو راغب کرنے کی بڑی صلاحیت بھی  ہے، سی ایم ڈی نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک اپنے صارفین کے فوائد اور سہولت کے لئے  دوسرے کارپوریٹس کے ساتھ کاروباری تعاون کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ـ"چونکہ جموں و کشمیر بینک کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر مبنی بڑے اور معیاری برانڈز کے ساتھ شراکت داری ہمارے صارفین کی خوشحالی کے لئے اہم مرحلہ ہے ، ہم ٹاٹا موٹرس کے ساتھ اس معاہدہ کواہم سمجھتے ہیں جس میں وسیع پیمانے پر اور اعلی معیار کے مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ہمارے صارفین کے لئے یہ مفاہمت نامہ ایک پریمیم گو ٹو مارکیٹ پیکیج کے طور پر دستیاب ر ہے گا۔انہوں نے مزید کہا ، "جموں و کشمیر اور لداخ کے UTs میں ٹاٹا موٹرس کے آؤٹ لیٹس اور سروس مراکز کا قابل ذکر نیٹ ورک اس خطے میں نیٹ ورک اور فنانس کے معاملے میں جے اینڈ کے بینک کے وسیع رساء کو تسلیم کرتا ہے ، یہ تعاون دونوں تنظیموں کے لئے آگے بڑھنے کا ایک بہترین موقع ہے ان کی موجودگی دونوں UTs میں ہیں اور اس سے صارفین کو آسانی اور راحت حاصل ہوگی۔ "اس موقع پر بات کرتے ہوئے راجیش کول نے کہا کہ جے اینڈ کے بینک اور ٹاٹا موٹرز دونوں اس شراکت سے مستفید ہونگے جس سے آخر کار صارفین کو فائدہ ہوگا۔"جے اینڈ کے بینک کی رساء بہت وسیع ہے اور جے اینڈ کے بینک کی موجودگی ہر جگہ پائی جاتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ خطے کے سب سے بڑے فنانسر کے ساتھ معاہدہ کرنا ایک مناسب قدم ہے اور یہ معاہدے ہمارے برانڈکو لوگوں کے اور قریب لائے گا۔انتظامات کے مطابق ، موجودہ سہ ماہی میں جے اینڈ کے بینک سے ٹاٹا موٹرس کی تجارتی گاڑیوں پر فنانس حاصل کرنے والے صارفین کو کم نرخوں پر پہلے سے طے شدہ اے ایم سی دو سال کے لئے فراہم کی جائے گی۔